کیا ہیں Cookies

Ahsan376

Thread Starter
☆☆☆☆☆
Joined
May 6, 2018
Messages
192
Reaction score
188
Points
59
Location
Lahore
السلام علیکم دوستو کیسے ہیں امید ہے ٹھیک ہونگے
میرا سوال یہ ہے کہ یہ کوکیز
Cookies
کیا ہیں اور بلاگر کے ڈیش بورڈ پر اس نوٹس کا کیا مطلب ہے رہنمائی فرما دیں جزاک اللہ۔
 

Attachments

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
3,460
Reaction score
4,329
Points
1,378
Location
Rawalpindi
ایک کوکی چھوٹی سی معلومات ہوتی ہے جسے آپ کی ڈیوائس (موبائل فون، کمپیوٹر) پر اسٹور کیا جاتا ہے جب آپ کسی ویب سائٹ یا اپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں۔ کوکی کسی ویب سائٹ یا اپلی کیشن سے وابستہ ہوتی ہے اور اسے دوسرے نہیں پڑھ سکتے۔ کوکیز آپ کی ترجیحات اور سرگرمی کے بارے میں معلومات یاد رکھنے کا مفید طریقہ ہے۔

عموماً کوکیز کی درجہ بندی ان کی مدت حیات اور ان کے مبدا پر مبنی ہوتی ہے:

مدت حیات:

عارضی کوکیز یا سیشن کوکیز مختصر مدتی کوکیز ہوتی ہیں جن کا استعمال صرف سیشن کے دوران ہوتا ہے۔ جیسے ہی آپ براؤزر بند کرتے ہیں، وہ حذف ہو جاتی ہیں (یا آپ انہیں اس سے قبل بھی حذف کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں)۔
مستقل کوکیز طویل مدتی کوکیز ہوتی ہیں جو آپ کے ڈیوائس پر ان کی مدت کے ختم ہونے سے قبل ایک معینہ وقت تک کے لئے رہتی ہیں یا اس وقت تک جب تک کہ آپ انہیں حذف نہ کردیں۔

فریق اول کوکیز اس ویب سائٹ سے براہِ راست آتی ہیں جس پر آپ جاتے ہیں۔
فریق ثالث کوکیز کہیں اور سے آتی ہیں، مثال کے طور پر اشتہارات، جو اس ویب سائٹ پر ظاہر ہوتے ہیں جس پر آپ جاتے ہیں۔
 

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
3,460
Reaction score
4,329
Points
1,378
Location
Rawalpindi
ویسے تو ہر ویب سائٹ کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ صارف کو اس بات سے آگاہ کرے کہ اس ویب سائٹ سے کوکیز آپ کی ڈیوائس پر اسٹور ہوں گی جبکہ آجکل تمام یورپ میں انٹرنیٹ صارفین کے حوالے سے کچھ نئے اور اہم قوانین نافذ ہوئے ہیں جن میں یہ بھی شامل ہے کہ ہر صارف کو یہ اطلاع دی جائے کہ آپ جس ویب سائٹ کا وزٹ کر رہے ہیں یہاں سے آپ کی ڈیوائس پر کچھ مواد کاپی کیا جائے گا اگر صارف اس بات پر راضی نہ ہو تو وہ ویب سائٹ کا استعمال نہ کرے۔ دوسرا یہ ہے ہر صارف کسی بھی ویب سے اپنا پرسنل ڈاٹا یا جو کچھ اس نے وہاں شیئر کر رکھا ہو نہ صرف کسی بھی وقت اسکی کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے بلکہ کسی بھی وقت اپنا اکاؤنٹ بند کرکے اپنا ڈاٹا ڈیلیٹ کرواسکتا ہے اوربائے لا ہر یورپین ویب سائٹ اس پر عمل کرنے کی پابند ہے۔ اس لئے آج کل کوکیز کی وارننگ اکثر ویب سائٹس پر دکھائی دیتی ہیں۔
 

Ahsan376

Thread Starter
☆☆☆☆☆
Joined
May 6, 2018
Messages
192
Reaction score
188
Points
59
Location
Lahore
بہت شکریہ
@Doctor صاحب
دراصل میں نے بلاگر پر بلاگ بنایا ہے تو کیسے پتا چلے کہ اس میں کوکیز ہیں یا نہیں یا یہ ہر ویب سائٹ پر موجود ہوتی ہیں؟
 

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
3,460
Reaction score
4,329
Points
1,378
Location
Rawalpindi
بہت شکریہ
@Doctor صاحب
دراصل میں نے بلاگر پر بلاگ بنایا ہے تو کیسے پتا چلے کہ اس میں کوکیز ہیں یا نہیں یا یہ ہر ویب سائٹ پر موجود ہوتی ہیں؟
کوکیز کا سسٹم فی زمانہ تقریباً ہر ویب سائیٹ پر ہوتا ہے اور اب بائے لاء یوزرز کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ اس سائیٹ پر کوکیز انیبل ہیں، لیکن یہ صرف یورپیئن یونین کے ممالک کے لئے قانون ہے
ہمارے فورم پر بھی اگر آپ گیسٹ وزٹ کریں تو آپ کو کوکیز نوٹس ڈسپلے ہوگا اور اس نوٹس کا ڈسپلے ہونا ہر سروس پرووائیڈر نے آپشنز میں شامل کیا ہوتا ہے یقیناً بلاگر پر بھی ایسا کوئی آپشن ہوگا۔
خلاصہ یہ کہ آپ کے بلاگ پر بھی کوکیز سسٹم فعال ہوگا
 
Top