امریکا ،فلپائن،چین میں سمندری طوفان سے73افراد ہلاک

Abu Dujana

Thread Starter
★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Joined
Apr 25, 2018
Messages
761
Reaction score
835
Points
259
Location
Karachi, Pakistan
سمندری طوفان منگ کھٹ کی فلپائن، ہانگ کانگ اور چین کے جنوب مشرقی ساحلوں میں تباہ کاریاں، فلپائن میں ہلاکتوں کی تعداد 59ہوگئی، ہانگ کانگ میں دو سو سے زائد افراد زخمی، چین میں لاکھوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر
دیا گیاجبکہ امریکا میں فلورینس سے ہلاکتیں14 ہوگئیں۔

1.jpg

فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد منگ کھٹ سے ہانگ کانگ میں مواصلات کا نظام درہم برہم، پروازیں منسوخ، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئےاور رہائشی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔

3.jpg

طوفان چینی صوبے گوانگ ڈونگ پہنچاتو لاکھوں افراد بجلی سے محروم، سیکڑوں پروازیں منسوخ، آئل ریفائنریز، انڈسٹریل پلانٹس بند، ہزاروں کشتیوں کو سمندر سے واپس بلانا پڑا۔

ادھر امریکا میں سمندری طوفان فلورینس شمالی، جنوبی کیرولائنا میں تباہی مچانے کے بعد کمزور پڑ گیا لیکن متاثرہ علاقوں سمیت ورجینیا اور وسطی اٹلانٹک میں تیز ہواؤں، طوفانی بارشوں سمیت بدترین سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جنگ نیوز۔۔۔ 16 ستمبر 2018​
 
Top