قربانی قرآن میں

Afzal339

Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Scientist
Helping Hands
Joined
Apr 25, 2018
Local time
3:49 AM
Threads
206
Messages
593
Reaction score
955
Points
460
Gold Coins
420.36
لَنْ یَّنَالَ اللّٰہَ لُحُوْمُھَا وَلَا دِمَآؤُھَا وَلٰکِنْ یَّنَالُہُ التَّقْوٰی مِنْکُمْ۔ کَذٰلِکَ سَخَّرَھَا لَکُمْ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ھَدٰکُمْ وَبَشِّرِالْمُحْسِنِیْنَ سورۃ الحج)
ترجمہ: اللہ تعالی کو قربانیوں کے گوشت نہیں پہنچتے اور نہ ان کے خون بلکہ اسے تو تمھارے دل کی پرہیزگاری پہنچتی ہے اسی طرح اللہ نے ان جانوروں کو تمھارا مطیع کردیا ہے کہ تم اس (اللہ) کی رہنمائی کے شکریے میں اس کی بڑائیاں بیان کرو اور خوشخبری دو نیک لوگوں کو۔
تشریح: آیت کریمہ میں قربانی کا اصل فلسفلہ بیان فرمایا گیا یعنی جانور کو ذبح کر کے محض گوشت کھانے کھلانے یا اُس کا خون گرانے سے تم اللہ تعالیٰ کی رضا کبھی حاصل نہیں کر سکتے نہ یہ گوشت اور خون اٹھ کر اُس کی بارگاہ تک پہنچتا ہے اُس کے یہاں تو تمہارے دل کا تقوی اور ادب پہنچتا ہے کہ کیسی خوشدلی اور جوش محبت کے ساتھ ایک قیمتی اور نفیس چیز اس کی اجازت سے اس کے نام پر اُس کے بیت کے پاس لیجا کر قربان کی۔
گویا اس قربانی کے ذریعہ سے ظاہر کر دیا کہ ہم خود بھی تیری راہ میں اسی طرح قربان ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بس یہی تقویٰ ہے جس کا ذکر وَمَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآءِرَ اللّٰہِ فَاِنَّھَا مِنْ تَقْوَی الْقُلُوْب میں کیا گیا تھا۔ اور جس کی بدولت خدا کا عاشق اپنے محبوب حقیقی کی خوشنودی حاصل کر سکتا ہے۔
ذبح کرنے کے وقت تکبیر: یعنی ”بسم اللہ اللہ اکبر اللّٰھُم منک ولک“ کہہ کر ذبح کرو، اور اللہ کا شکر اداکرو کہ اُس نے اپنی محبت و عبودیت کے اظہار کی کیسی اچھی راہ سجھا دی، اور ایک جانور کی قربانی گویا خود تمہاری جان قربان کرنے کے قائم مقام بنا دیا۔
 

Doctor

⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Charismatic
Designer
Expert
Writer
Popular
King of Alkamunia
ITD Supporter 🏆
Proud Pakistani
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
ITD Developer
Top Poster
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Local time
7:49 AM
Threads
842
Messages
12,145
Reaction score
14,152
Points
1,801
Age
47
Location
Rawalpindi
Gold Coins
3,353.43
Get Unlimited Tags / Banners
Permanently Change Username Color & Style.
Get Unlimited Tags / Banners
Get Unlimited Tags / Banners
Thread Highlight Unlimited
Change Username Style.
Top
AdBlock Detected

We get it, advertisements are annoying!

Sure, ad-blocking software does a great job at blocking ads, but it also blocks useful features of our website. For the best site experience please disable your AdBlocker.

I've Disabled AdBlock    No Thanks