Lovely Eyes
Thread Starter
⭐⭐⭐⭐⭐⭐
Staff member
Charismatic
Expert
Writer
Popular
Emerging
Fantabulous
The Iron Lady
- Joined
- Apr 28, 2018
- Local time
- 10:35 PM
- Threads
- 303
- Messages
- 1,215
- Reaction score
- 1,945
- Points
- 803
- Gold Coins
- 2,523.11

15شعبان المعظم سے چنددن پہلے سے ہی مسلمانوں میں معافی تلافی کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے اس کے لئے سوشل میڈیاوغیرہ کے ذریعے میسج کا استعمال کثرت سے ہوتاہے.یقینا معافی مانگنا اور معاف کرنا بہت اچھا طریقہ ہے مگر اس کے کچھ آداب بھی ہیں جنہیں ملحوظ خاطررکھنا چاہئے:-
*معافی مانگتے وقت نیت سچی ہو (یعنی معافی مانگنے کی ہی نیت ہو)اورحقوق العباد کو تلف کرنے کی وجہ سے حقیقی ندامت ہو
*یہ بھی معلوم ہوکہ کس سے معافی مانگ رہے ہیں کیونکہ آج کل کے رواج کے مطابق معافی والامیسج بھیجتے ہوئے خبر ہی نہیں ہوتی کہ میسج کس کے پاس جارہا ہے
*شرعی طورپر معافی اسی وقت تصور کی جائے گی جب دوسرامعاف کردے ورنہ معافی نہ ہوگی.
*اہم بات یہ ہےکہ اگر کسی کا کوئی جانی یامالی ایسا نقصان کیا شرعاجس کا ہرجانہ لازم ہوتا ہو تو اس کی ادائیگی بھی ضروری ہے یاپھرجس کانقصان کیاوہ خود معاف کردے تو بھی درست ہے
*اسی طرح بندے کاحق ضائع کرنے کی صورت میں بندے کوبھی راضی کرناہوگا اور اللہ عزوجل سے بھی معافی مانگنا ہوگی کیونکہ بندوں کے حق ضائع کرنا اللہ کی نافرمانی اور گناہ بھی ہے
*شب برات کے موقع پر معافی تلافی کا میسج ایسے شخص کواہتمام سے کیا جائے جس کے بارے آپ کو لگے کہ میں نے اس کی عزت یا جان ومال کو نقصان پہنچایاتاکہ اسے یہ بھی معلوم ہوجائے کہ واقعی آپ نے معافی مانگی ہے(کاپی پیسٹ سے کام چلانے کی صورت میں ایساممکن نہیں)
پورے گروپ کو میسج کرنے کا ایک نقصان یہ بھی سامنے آتاہے کہ لوگ معافی والامیسج پڑھنا چھوڑ دیتے ہیں ایسے حالات میں جس نے واقعی معافی مانگنے کیلئے میسج کیاہوتا ہوگا اس کا میسیج بھی رسم سمجھ کرچھوڑ دیاجاتاہوگا
لہذا بالخصوص ایسے موقع پر(جس کاحق ضائع کیا) اس کے پاس جاکر یاکم ازکم فون کرکے عاجزی و لجاجت والے انداز میں معافی تلافی کاسلسلہ کیاجائے توزیادہ مناسب لگتاہے
اللہ عزوجل ہم سب مسلمانوں کوآپس میں اتفاق و اتحاد نصیب فرمائے۔امین.
*کیا عجیب دھن ہے...*
کسی کی والدہ ناراض ہیں
کسی کے والد ناراض ہیں
کسی کا بھائی ناراض ہے
کسی کی بہن ناراض ہے
کسی کا شوہر ناراض ہے
کسی کی بیوی ناراض ہے
کسی کا پڑوسی ناراض ہے
کسی کا دوست ناراض ہے
کسی کا رشتےدار ناراض
اور ہم فیس بک اور واٹس ایپ پر لوگوں سے معافی مانگ رہے ہیں جو ہم سے ناراض نہیں یا جنہیں ہم جانتے تک نہیں
ہم سب ان سے پہلے معافی مانگیں جو ہم سے ناراض ہیں یا ہم نے کسی کی دل آزاری کی ہو
Previous thread
Next thread