سرد رات میں گھٹا ٹوپ اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ ہر سو ہُو کا عالم تھا۔ زمین پر جابجا زرد پتے بکھرے ہوئے تھے۔ سڑک کے دونوں اطراف دیوہیکل درختوں کے سائے خوفزدہ کرتے تھے۔
اماوس کی رات میں دور کہیں سے گیدڑ کے چیخنے کی آواز سنائی دے رہی تھی۔ اس دوران جو وقفہ آتا وہ گہری جامد خاموشی پر مشتمل ہوتا جس...