ناعمہ سسٹر کی عیدی

Author
Sabih Tariq

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
837
Likes
1,450
Points
392
Location
Central
#1
ناعمہ سسٹربہت سے روپے عیدی بٹورنے میں کامیاب ہوکر بھولے نہ سمارہی تھیں۔
عید کے تین دنوں میں جو عیدی انہیں ملی وہ ہزاروں روپے میں تھی،لیکن دوسرے دن کی عیدی ملا کر وہ مطمئن ہوگئیں کہ ان پیسوں سے بھی بہت کچھ خریداجاسکے گا:D، چنانچہ وہ محلے کے ایک سٹور سے آئسکریم لے کر کھانے لگیں،آئسکریم کا"کون" جو مہنگا تھا لیکن ناعمہ سسٹر کے پاس ڈھیروں عیدی تھی اسلیے انہیں وہ سستا لگااور دکاندار سے کہا کہ اس سے بھی مہنگے والا کوئی کون ہے تو وہ انہیں دیں لیکن وہی سب سے مہنگا تھا جو دکاندار نےان کے ٹیسٹ کے معیار کو مدنظر رکھ کر فروخت کیاتھا:D۔

آئسکریم سے لطف اندوز ہوکر وہ بازار گئیں ،ایک کلاتھ ہاؤس میں انہوں نے پوری دکان کے سوٹ دیکھ ڈالے، حتی کہ دکاندار نے پوری کی پوری دکان سوائے مردانہ سوٹ کے ان کے سامنے ڈھیر کردی،لیکن وہ تیوری چڑھااور "گھٹیا کپڑے مہنگے داموں فروخت کرنے" کاکہہ کر وہاں سے نکل آئیں:maro:۔

چوڑیوں کے ایک اسٹال سے سب ڈیزائن دیکھ کر بھی انہیں کوئی ڈیزائن پسند نہ آسکا تو آگے چل پڑیں،میک اپ کی دکان پر بھی انہوں نے وہی کیا جو کلاتھ ہاؤس کے اندر کیاتھا اور مارکیٹ گھوم کر سینڈل بھی باری باری سب کے سب دیکھ ڈالے لیکن انہیں کوئی پسند نہ آیا،ساتھ موبائل میں تصاویر بھی بناکر اچھی خاصی کلیکشن اکھٹاکرلی کہ گھر جاکر آرام سے انتخاب کریں گی:pagal:۔

دھوپ میں انہیں پیاس لگی تو وہ ایک جنرل سٹور میں جاکر کہنی لگیں کہ انہیں سب سے مہنگےوالا جوس دیاجائے، جنرل سٹور پر وہی جوس تھے جو عام طور پر دستیاب ہیں لیکن ناعمہ سسٹر نے انہیں سمجھاتے ہوئے کہا، "تین چار جوس کے ڈبوں کامکس جوس جسطرح مکس اچار ہوتاہے اسی طرح جوس کو مکس کرے ہم کو پیش کیاجائے":pagal::pagal::pagal:۔
دکاندار نے جلدی سے چار مختلف فلیور کے ڈبے کھول کرانہیں ایک بڑے گلاس کے اندر مکس کرکے پیش کیا اور پھر دیگر لوگ بھی ناعمہ سسٹر کی طرف دیکھنے لگے کہ یہ عجیب جوس پی کر وہ ذائقہ کی شکایت یا ابکائی دونوں میں سے ایک تو ضرور کریں گی۔۔۔لیکن ناعمہ سسٹر نے کمال ضبط سے ان کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے گلاس خالی کردیا:D، ان کے چہرے کے تاثرات سے کوئی نہ سمجھ سکا کہ وہ جوس کس قدر بدمزہ تھا،ناعمہ سسٹر نے عیدی کے پیسوں سے چاروں جوس کے ڈبوں کی قیمت ادا کی اور وہاں سے نکل آئیں۔۔:D۔۔

مارکیٹ گھوم کر بھی ان کی بے چینی عروج پر تھی،اپنی دوستوں سے فون اور میسیجز پر رائے لینی لگیں کہ انہیں کون سی چیز خریدنی چائیے ؟۔
ہر رائے کو ناعمہ سسٹر جھٹلادیتیں۔۔گھر لوٹ کر ساری رات بے چینی میں گزاری ،صبح آدھے دن تک سوکر اٹھیں تو بھی سخت بے سکونی ۔۔۔انہیں لینا کیا چائیے؟ ،کوئی ڈھنگ کی چیز ان کے ذہن میں کیوں نہیں آرہی؟۔۔:hathora:۔​

آخر کار انہوں نےباباکھجل سائیں سے مشورہ کیا،کھجل سائیں نے کیفیات اور گزشتہ روز کااحوال سن کر کہاکہ "وہ ساری عیدی ان کے حوالے کردے"،ناعمہ سسٹر نے عیدی بابا کھجل سائیں کے حوالے کی تو ان کی ساری پریشانی ایسے ختم ہوگئی جیسےافطاری کے بعد روزے دار کی بھوک اور پیاس ختم ہوجاتی ہے۔

جب انہوں نے اپنےقلبی سکون و اطمینان کااظہار بابا کھجل سائیں سے کیا تو اس نے کہا۔​

بالک مریدنی !! کھجل ڈونیشن بکس میں ساری عیدی جمع کرواکر تمیں سکون مل گیا۔

:pagal:

ناعمہ سسٹر وہاں سے خوش خوش لوٹ آئیں لیکن کھجل سائیں نے اپنے مرید خاص سے کہا،ان کی اصل پریشانی اور بے چینی عیدی کے پیسوں کی تھی جس نے مریدنی کو سخت مضطر کر رکھا تھا۔
:D:D:D:pagal:


 

ناعمہ وقار

Staff member
Moderator
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
14
Messages
658
Likes
791
Points
310
Location
Islamabad
#2
ہاہاہا، ابھی اتنا برا وقت بھی نہیں آیا مجھ پہ
:pagal::pagal:
نہ تو اتنی ڈھیر ساری عیدی جمع ہوئی، نہ ہی ہمیں مارکیٹ گھومنے کا کوئی شوق ہے، اور نہ ہی ایسی الٹی سیدھی چیزیں ہم کھاتے پیتے ہیں
:hathora::hathora::hathora:
 

AM

Super Moderator
Expert
Teacher
Writer
Joined
May 6, 2018
Threads
9
Messages
122
Likes
254
Points
183
Location
Arifwala
#3
ہا ہا ہا۔۔۔ ان کے کام بھی عجیب ہی ہیں :D ۔
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Threads
276
Messages
1,965
Likes
2,388
Points
830
Location
Rawalpindi
#4
چلو اس بہانے صبیح بھائی کا بھلا ہوگیا
ناعمہ کاکی کی ساری عیدی ہتھیالی

بٹن دباکے
:pagal::pagal::pagal::pagal:
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Threads
276
Messages
1,965
Likes
2,388
Points
830
Location
Rawalpindi
#5
نہ ہی ایسی الٹی سیدھی چیزیں ہم کھاتے پیتے ہیں
اور نہیں تو کیا
o_O

کاکی نے کبھی کوئی الٹی چیز نہیں کھائی
۔
۔
۔
۔
کیونکہ الٹی چیز وہ سر کے بل کھڑی ہوکر کھاتی ہیں اس لئے وہ ریاضی کے فارمولے کے حساب سے الٹی نہیں رہتی
:pagal::pagal::pagal::pagal::pagal::pagal::pagal:
 
Author
Sabih Tariq

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
837
Likes
1,450
Points
392
Location
Central
#6
ہاہاہا، ابھی اتنا برا وقت بھی نہیں آیا مجھ پہ
:pagal::pagal:
نہ تو اتنی ڈھیر ساری عیدی جمع ہوئی، نہ ہی ہمیں مارکیٹ گھومنے کا کوئی شوق ہے، اور نہ ہی ایسی الٹی سیدھی چیزیں ہم کھاتے پیتے ہیں
:hathora::hathora::hathora:
یہ تو "مجھے کیوں نکالا" والی بات ہوئی۔
:pagal:
:D
بعض بچوں کو عیدی ملتی ہے تو وہ مٹھی میں پیسے دبائے دکانوں کا رخ کرتے ہیں،راستے میں کھاتے ہوئے انگلیاں بھی چاٹتے ہیں پھر بعض چیزیں گھر آکر کھاتے ہیں لیکن ان کے ذہنوں میں یہی ہوتاہے کہ اس کے بعد کیا لیں گے۔
:D
پیسے خرچ کرکے ہی انہیں چین ملتاہے۔
 
Author
Sabih Tariq

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
837
Likes
1,450
Points
392
Location
Central
#7
ہا ہا ہا۔۔۔ ان کے کام بھی عجیب ہی ہیں :D ۔
:D
پسند اور رائے کا شکریہ
لیکن ناعمہ سسٹر نے "یوٹرن"والی پوسٹ کی ہے ۔
:D
 
Author
Sabih Tariq

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
837
Likes
1,450
Points
392
Location
Central
#8
چلو اس بہانے صبیح بھائی کا بھلا ہوگیا
ناعمہ کاکی کی ساری عیدی ہتھیالی

بٹن دباکے
:pagal::pagal::pagal::pagal:
یہ بات نہیں ہے،ان دونوں کھجل سائیں کے اڈے پر ایکسٹو بغرض علاج ایڈمٹ ہے۔
:pagal:
 

SILENT.WALKER

ITD Star
Master Designer
Contest Winner
Joined
May 11, 2018
Threads
27
Messages
201
Likes
197
Points
187
Location
LAHORE, PAKISTAN
#9
:D
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Threads
276
Messages
1,965
Likes
2,388
Points
830
Location
Rawalpindi
#10
یہ بات نہیں ہے،ان دونوں کھجل سائیں کے اڈے پر ایکسٹو بغرض علاج ایڈمٹ ہے۔
:pagal:
وہ تو بغرض علاج ہے نا
کاروبار تو سارا آپ نے سنبھالا ہوا ہے
بٹن دباکے
;);););)
 
Author
Sabih Tariq

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
837
Likes
1,450
Points
392
Location
Central

ناعمہ وقار

Staff member
Moderator
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
14
Messages
658
Likes
791
Points
310
Location
Islamabad
#12
ہا ہا ہا۔۔۔ ان کے کام بھی عجیب ہی ہیں :D ۔
اپنے بارے میں کیا خیال ہے
:maro::maro::maro::maro::maro:
 

ناعمہ وقار

Staff member
Moderator
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
14
Messages
658
Likes
791
Points
310
Location
Islamabad
#13
چلو اس بہانے صبیح بھائی کا بھلا ہوگیا
ناعمہ کاکی کی ساری عیدی ہتھیالی

بٹن دباکے
:pagal::pagal::pagal::pagal:
بجائے اس کے کہ ہمیں عیدی دیتے ہماری عیدی بھی ہتھیالی اور ہمارا مذاق بھی اڑا رہے ہیں
:(
 

ناعمہ وقار

Staff member
Moderator
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
14
Messages
658
Likes
791
Points
310
Location
Islamabad
#14
اور نہیں تو کیا
o_O

کاکی نے کبھی کوئی الٹی چیز نہیں کھائی
۔
۔
۔
۔
کیونکہ الٹی چیز وہ سر کے بل کھڑی ہوکر کھاتی ہیں اس لئے وہ ریاضی کے فارمولے کے حساب سے الٹی نہیں رہتی
:pagal::pagal::pagal::pagal::pagal::pagal::pagal:
انکل جی یہ جو آپ پارٹی بدل رہے ہیں اچھی بات نہیں ہے
:(
 

ناعمہ وقار

Staff member
Moderator
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
14
Messages
658
Likes
791
Points
310
Location
Islamabad
#15
یہ تو "مجھے کیوں نکالا" والی بات ہوئی۔
:pagal:
:D
بعض بچوں کو عیدی ملتی ہے تو وہ مٹھی میں پیسے دبائے دکانوں کا رخ کرتے ہیں،راستے میں کھاتے ہوئے انگلیاں بھی چاٹتے ہیں پھر بعض چیزیں گھر آکر کھاتے ہیں لیکن ان کے ذہنوں میں یہی ہوتاہے کہ اس کے بعد کیا لیں گے۔
:D
پیسے خرچ کرکے ہی انہیں چین ملتاہے۔
کیوں ہمارے غموں کو چھیڑ رہے ہیں ہم تو وہ معصوم بچے ہوا کرتے تھے جن سے ساری عیدی امی جان یہ کہہ کے لے لیا کرتی تھیں کی باہر غبارے والا لے جائے گا، تب عیدی امی کو دے دیتے تھے اب جب سے بڑے ہوئے ہیں اپنے چھوٹوں کو دے دیتے ہیں، بطور عیدی
ہاں وہ چھوٹے ایسے ہی عیدی اڑاتے ہیں جیسے آپ نے ہم پہ الزام لگایا
:/
 
Author
Sabih Tariq

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
837
Likes
1,450
Points
392
Location
Central
#16
کیوں ہمارے غموں کو چھیڑ رہے ہیں ہم تو وہ معصوم بچے ہوا کرتے تھے جن سے ساری عیدی امی جان یہ کہہ کے لے لیا کرتی تھیں کی باہر غبارے والا لے جائے گا، تب عیدی امی کو دے دیتے تھے اب جب سے بڑے ہوئے ہیں اپنے چھوٹوں کو دے دیتے ہیں، بطور عیدی
ہاں وہ چھوٹے ایسے ہی عیدی اڑاتے ہیں جیسے آپ نے ہم پہ الزام لگایا
:/
شکر ہے اس دفعہ آپ نے ایسا نہیں کہا کہ یہ کام بھی میں خود (صبیح )کرکے فورم پر آکر دوسرے سے منسوب کرکے کہانی میں بیان کرچکاہوں۔

:maro:
جو امی کو عیدی کے پیسے دے دیں وہ معصوم نہیں سیانے ہوتے ہیں۔
:hathora:
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Threads
276
Messages
1,965
Likes
2,388
Points
830
Location
Rawalpindi
#17
شکر ہے اس دفعہ آپ نے ایسا نہیں کہا کہ یہ کام بھی میں خود (صبیح )کرکے فورم پر آکر دوسرے سے منسوب کرکے کہانی میں بیان کرچکاہوں۔
یہ بھی ظاہر سی بات ہے کہ کھجل سائیں نے کبھی تاریخ میں اچھے کام نہیں کئے تبھی تو آج کھجل ہیں تو بھلا ایسے کام آپ سے کیسے منسوب ہوں؟

سمجھ کرلومتھے کنال دے کے لیکن
:pagal::pagal::pagal:
 

Abu Dujana

Advisor
Designer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
49
Messages
604
Likes
561
Points
299
Location
Karachi, Pakistan
#18
ہاہاہاہا۔ ۔
کیا بات ہے جی۔ ناعمہ سسٹر کی عیدی کا حال جان کر سارے پاکستانی بچوں کی عیدی کا راز معلوم ہوا۔۔۔
پر کھجل سائیں کی عیدی بٹورنے والی روایت اپنی مثال آپ ہے۔۔۔
:pagal::pagal::pagal:
 
Author
Sabih Tariq

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
837
Likes
1,450
Points
392
Location
Central
#19
یہ بھی ظاہر سی بات ہے کہ کھجل سائیں نے کبھی تاریخ میں اچھے کام نہیں کئے تبھی تو آج کھجل ہیں تو بھلا ایسے کام آپ سے کیسے منسوب ہوں؟

سمجھ کرلومتھے کنال دے کے لیکن
:pagal::pagal::pagal:
کھجل سائیں تو پھر بے ضرر کاموں سے تاریخ رقم کرتاہے،لیکن اختر ملنگ سائیں چکی تائی عرف چکن تائی جیساخطرناک بندہ فورم پر متعارف کروانے پر آپ کیا کہیں گے۔
:pagal:
 
Author
Sabih Tariq

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
837
Likes
1,450
Points
392
Location
Central
#20
ہاہاہاہا۔ ۔
کیا بات ہے جی۔ ناعمہ سسٹر کی عیدی کا حال جان کر سارے پاکستانی بچوں کی عیدی کا راز معلوم ہوا۔۔۔
پر کھجل سائیں کی عیدی بٹورنے والی روایت اپنی مثال آپ ہے۔۔۔
:pagal::pagal::pagal:
:D
بس جی ناعمہ سسٹر کو سکون مل گیا۔
:pagal:
جیب میں پیسے رکھ کر کوئی کوئی سکون سے رہ سکتاہے۔
:pagal::pagal:
 
Top