How to copy/Paste in filtered cells only - Excel Trick

Abu Dujana

Advisor
Designer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
533
Likes
517
Points
252
Location
Karachi, Pakistan
#1
السلام علیکم

مائکروسافٹ ایکسل میں بعض اوقات ہم فلٹر کئے ہوئے ڈیٹا کو ایک کالم سے کاپی کرکے دوسرے کالم میں پیسٹ کرتے ہیں۔ اس طرح کرنے میں دو قسم کے مسئلے پیش آتے ہیں۔

Filtered.png

بعض ایکسل شیٹس میں کاپی کرتے وقت فلٹر ڈیٹا کی بجائے سارا ڈیٹا کاپی ہوجاتا ہے ۔

اور اگر ڈیٹا سارا کاپی نہ ہو تو بھی وزیبل سیلز میں پیسٹ نہیں ہوتا۔ بلکہ ہیڈن سیلز میں بھی پیسٹ ہوجاتا ہے۔

تو اگر کبھی آپ کو اس قسم کی صورتحال سے واسطہ پڑجائے تو پھر۔۔ آپ یہ ٹرک آزمائیں۔۔

فلٹر ڈیٹا میں سے جس کو کاپی کرنا ہو، ان سیلز کو سلیکٹ کریں۔

جن سیلز میں پیسٹ کرنا ہو، ان کو بھی سلیکٹ کریں۔

اپنے کی بورڈ سے

Alt + ;

کے بٹن ایک ساتھ پریس کریں۔ (ایسا کرنے سے صرف وزیبل سیلز سلیکٹ ہوجائیں گے)

اب مطلوبہ ڈیٹا کو کاپی کرنے کے لئے کنٹرول سی پریس کریں۔

اب اگر ڈیٹا رائٹ سائیڈ کالم پر پیسٹ کرنا ہو تو

Ctrl+ R

پریس کریں اور اگر لفٹ سائیڈ کالم میں پیسٹ کرنا ہو۔۔ تو۔۔ سکرین شاٹ کے مطابق فل میں جاکر لفٹ پر کلک کریں۔ ( اس کی کوئی شاٹ کٹ کی میرے علم میں نہیں)
Left.png


مع السلام۔۔ ابو دُجانہ۔۔
 

UrduLover

Super Star
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Teacher
Writer
Joined
May 9, 2018
Messages
1,611
Likes
1,164
Points
342
Location
Manchester U.K
#3
How to copy/Paste in filtered cells only - Excel Trick
ما شااللہ اچھی ٹِپ کا اشتراک کیا ہے شکریہ
 
Top