Darasgah online Darul Ifta

Status
Not open for further replies.
Author
A

Afzal339

Advisor
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
149
Messages
471
Likes
653
Points
317
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے دن کے چوبیس گھنٹے اور ہفتے کے سا ت دنوں میں ایسا کوئی وقت اور لمحہ نہیں جس میں ہماری راہنمائی نہ کی گئی ہو۔ وہ الگ بات ہے کہ ہم ہر ہر وقت اور لمحے کی راہ نمائی سے بے خبر ہے قرآن پاک کی ایک آیت میں اللہ جل شانہ کا ارشاد ہے پوچھو اہل علم سے اگر تم نہیں جانتے
یعنی اگر آپ دن کے چوبیس گھنٹوں یا ہفتے کے سات دنوں میں سے کسی لمحے یا وقت کے حکم خداوندی سے با خبر نہیں تو اس کے لیے اہل علم کی طرف رجوع کریں جو آپ کو بتائیں گے کہ اس وقت یااس لمحے اللہ تعالی کونسا حکم آپ کی طرف متوجہ ہے اور اتنا علم جاننا تو ہر مسلمان پرفرض ہے کہ جس سے وہ حال کے امر کو پہچان سکے
چنانچہ حدیث میں آتا ہے
طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم ومسلمۃ
علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان مردا ور عورت پر فرض ہے
اس بابت امام احمد رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اتنا علم ضروری ہے کہ جس سے نماز، روزہ، زکوۃ اور دین کے دیگر امور درست ہوسکیں اور امام ابن عبد البر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ علماء کا اس بات پر اجماع ہے کہ علم میں سے بعض وہ ہے جو ہر شخص پر اس کے ذات کے سلسلے میں (سیکھنا)لازمی ہے
چنانچہ دیگر مسائل کی طرح اس مسئلے میں بھی آئی ٹی درسگاہ کی ٹیم نے آپ کے دینی مسائل کے حل کے واسطے اس سیکشن کو مختص کیا ہے جس میں مستند اہل علم کی جماعت سے قرآن و سنت کی روشنی میں مسائل دریافت کیے جاسکتے ہیں۔
بس چند ضروری شرائط کا خیال رکھیں
فرضی،فرقہ واریت پر مبنی اور تاریخی سوال ہر گز نہ پوچھیں۔
کوشش کریں ایسے مسائل پوچھیں جن سے افادہ عام ہو۔
سوال اردو میں تحریر کریں رومن اردو میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب نہیں دیا جائیگا۔ کیوں کہ اس میں خطا کا احتمال ہے
مسئلہ پورا واضح کر کے لکھیں۔
ایک سوال کو ایک بار ہی لکھیں۔
 

UMAR ISLAM

Super Moderator
Designer
Expert
Writer
Joined
May 7, 2018
Threads
3
Messages
135
Likes
152
Points
154
Location
Mansehra
#2
نوٹ : اپنے مسائل کا حل جاننے کےلیے ہر بار ایک الگ دھاگے کاسہارا لیں ایک ہی دھاگھے میں پوچھے گئے دوسرے سوالات پر انتظامیہ اپنی صوابدید کی بنا پر یا تو اس سوال کو ایک نئےدھاگے کی شکل دے گی یا پھر حذف کر دے گی۔​
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Top Poster Of Month
Joined
Apr 25, 2018
Threads
276
Messages
1,965
Likes
2,388
Points
830
Location
Rawalpindi
#3
نوٹ: یہاں صرف اپنے سوالات کا جواب حاصل کرنے کے لئے پوسٹ کریں اس کے علاوہ کسی قسم کی پوسٹ یہاں ممنوع ہے، نیز انتظامیہ افادہ عام کے لئے کچھ مشہور مسائل اور انکے جوابات پوسٹ کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے
 
Status
Not open for further replies.
Top