XF 2.X ITD Embedded Flash Games 2.0.0

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
1,785
Likes
2,223
Points
662
Location
Rawalpindi
#1
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام

دوستو! آج کافی عرصے بعد زینفورو کے لئے ایک ایڈ اون تیار کیا ہے اور وہ بھی اپنے ہی ایک زینفورو 1 کے ایڈ اون کا کمپیٹبل ورژن زینفورو 2 کے لئے تیار کیا ہے جس کا خیال اور ارادہ ایک یوزر کی جانب سے ملنے والا پی ایم تھا جو زینفورو آفیشل فورم پر مجھے موصول ہوا، تب سوچا کہ اب زینفورو 2 کے لئے بھی کام شروع کیا جائے، چناچہ گذشتہ رات الحمد للہ اس سلسلے کا پہلا ایڈاون تیار کرلیا اور آج اسے زینفورو کی آفیشل سائیٹ پر ریلیز بھی کردیا ہے۔

ایڈاون کا تعارف
FlashGames.png
یہ ایڈ اون بنیادی طور پر زینفورو بورڈ میں ایمبیڈڈ فلش گیمز کھیلنے کے لئے استعمال ہوگا

انسٹالیشن کا طریقہ کار

آپ زینفورو آفیشل سائیٹ سے اس ایڈ اون کو داؤن لوڈ کرلیں پھر اسے مجوزہ طریقے کے مطابق اپلوڈ کرلیں۔ اب آپ اپنے زینفورو بورڈ اے ایڈمن سی پی کے ایڈاون سیکشن میں داخل ہوں گے تو وہاں آپ کو یہ ایڈ اون ریڈی ٹو انسٹال دکھائی دے گا۔
یہاں آپ انسٹال کی آپشن کا انتخاب کرکے اسے انسٹال کرلیں۔


فلش گیمز کی فورم پراپلوڈنگ

اب مرحلہ ہے مختلف فلش گیمز کو فورم میں شامل کرنے کا تو اس کے لئے ایک تو زینفورو آفیشل سائیٹ پر پہلے سے کچھ گیمز اپلوڈڈ ہیں آپ انکو بھی استعمال کرسکتے ہیں اور دوسرا آپ اپنی مرضی کا کوئی بھی فلش گیم جسکی فائل ایکسٹنشن .SWF ہو استعمال کرسکتے ہیں جسکے لئے اسے فورم پر مندرجہ ذیل پاتھ پر اپلوڈ کرنا ہوگا
Code:
www.yourforum.com/games/flash/yourgame.swf
فلش گیم کو استعمال کرنا

آپ کسی بھی پوسٹ میں مندرجہ ذیل کوڈ لکھ کر پوسٹ کردیں گے جس سے گیم کھیلنے کے لئے دستیاب ہوجائے گی

Code:
[media=itdfg]game.swf[/media]

ایڈ اون ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے زینفورو کی آفیشل سائیٹ کا لنک
یہیں آپ کو 7 عدد فلش گیمز کے پہلے سے موجود لنکس بھی مل جائیں گے

جی دوستو! امید ہے آپ کو یہ ایڈ اون پسند آئے گا، اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجئے گا

مجھے دیں اجازت انشا اللہ بہت جلد کسی نئے ایڈ اون کے تعارف کے ہمراہ حاضری دوں گا

والسلام
 

Abu Dujana

Advisor
Designer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
533
Likes
517
Points
252
Location
Karachi, Pakistan
#6
آفیشل گیمز۔۔اور اپنی مرضی کے ایس ڈبلیو ایف ایکسٹنشن والے گیمز کے لئے زینفورو کا بہترین ایڈ اون۔۔متعارف کرایا ہے آپ نے۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کے علم اور حلم میں برکت نصیب فرمائے۔۔
ڈاکٹر پاجی کی۔۔ ڈیولپمنٹ سکلز۔۔۔پورے آئی ٹی درسگاہ کے ممبرز کے لئے۔۔باعث فخر ہیں۔۔
جزاک اللہ۔۔
 
Top