ایک بادشاہ کی کہانی

Author
UrduLover

UrduLover

★★★★★
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
486
Messages
2,257
Likes
1,639
Points
704
Location
Manchester U.K
#1

ترکستان کا بادشاہ لمبی عمر کا خواہاں تھا. وہ مرنا نہیں چاہتا تھا. اس کے طبیبوں نے بتایا. ہندوستان کی سرزمین پر چند ایسی جڑی بوٹیاں پیدا ہوتی ہیں جن میں آب حیات کی تاثیر ہے. آپ اگر وہ جڑی بوٹیاں منگوا لیں تو ہم آپ کو ایک ایسی دوا بنا دیں گے جس کے کھانے کے بعد آپ جب تک چاہیں گے زندہ رہیں گے. ترکستان کے بادشاہ نے دس لوگوں کا ایک وفد تیار کیا اور یہ وفد ہندوستان کے راجہ کے پاس بھجوا دیا. اس وفد میں ترکستان کے طبیب بھی شامل تھے اور بادشاہ کےانتہائی قریبی مشیر بھی.

وفد نے ہندوستان کے راجہ کو ترک بادشاہ کا پیغام پہنچا دیا. راجہ نے پیغام پڑھا. قہقہہ لگایا. سپاہی بلوائے اور وفد کو گرفتار کروا دیا. راجہ گرفتاری کے بعد انھیں سلطنت کے ایک بلند وبالا پہاڑ کے قریب لے گیا. اس نے پہاڑ کے نیچے خیمہ لگوایا. ان دس لوگوں کو اس خیمے میں بند کروایا اور اس کے بعد حکم جاری کیا. جب تک یہ پہاڑ نہیں گرتا. تم لوگ اس جگہ سے کہیں نہیں جا سکتے. تم میں سے جس شخص نے یہاں سے نکلنے کی کوشش کی اس کی گردن کاٹ دی جائے گی.

راجہ نے اپنا فوجی دستہ وہاں چھوڑا اور واپس شہر آ گیا. ترکستانی وفد کو اپنی موت صاف نظر آنے لگی. وہ پہاڑ کو اپنی مصیبت سمجھنے لگے. مشکل کی اس گھڑی میں اللہ تعالی کے سوا ان کا کوئی مددگار نہیں تھا. وہ زمین پر سجدہ ریز ہوئے اور اللہ تعالی کے حضور گڑگڑانے لگے. وہ صرف کھانا کھانے. رفع حاجت یا پھر وضو کرنے کے لیے سجدے سے اٹھتے تھے اور پھر اللہ سے مدد مانگنے کے لیے سجدے میں گر جاتے تھے. اللہ تعالی کو ان پر رحم آ گیا چنانچہ ایک دن زلزلہ آیا. زمین دائیں سے بائیں ہوئی. پہاڑ جڑوں سے ہلا اور چٹانیں اور پتھر زمین پر گرنے لگے. ان دس لوگوں اور سپاہیوں نے بھاگ کر جان بچائی.

راجہ کے سپاہی ان دس لوگوں کو لے کر دربار میں حاضر ہو گئے. انھوں نے راجہ کو سارا ماجرا سنایا. راجہ نے بات سن کر قہقہہ لگایا اور اس کے بعد ان دس ایلچیوں سے کہا. آپ لوگ اپنے بادشاہ کے پاس جاؤ. اسے یہ واقعہ سناؤ اور اس کے بعد اسے میرا پیغام دو. اسے کہو '' دس لوگوں کی بددعا جس طرح پہاڑ کو ریزہ ریزہ کر سکتی ہے بالکل اسی طرح دس بیس لاکھ عوام کی بددعائیں بادشاہ کی زندگی اور اقتدار دونوں کو خاک میں ملا سکتی ہیں. تم اگر لمبی زندگی اور طویل اقتدار چاہتے ہو تو لوگوں کی بددعاؤں سے بچو. تمہیں کسی دوا، کسی بوٹی کی ضرورت نہیں رہے گی.​
 

Afzal339

★★☆☆☆
Dynamic Brigade
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
149
Messages
469
Likes
669
Points
259
#2
بے شک
اسی لیے کہاجاتا ہے کہ مظلوم کی بددعا سے بچو
 

ناعمہ وقار

Staff member
★★☆☆☆
Contest Winner
Dynamic Brigade
Joined
May 8, 2018
Threads
24
Messages
970
Likes
1,092
Points
254
Location
Islamabad
#3
بہت خوب
 

Doctor

★★★★★
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
324
Messages
2,512
Likes
3,055
Points
832
Location
Rawalpindi
#4
سبق آموز واقعہ
اشتراک کا شکریہ
 

sara

☆☆☆☆☆
Joined
Jun 14, 2018
Threads
6
Messages
77
Likes
57
Points
18
Location
dubai
#5
nice
 
Show only guests
Top