Terms and rules

کسی بھی فورم کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے قوانین وضع کئے جاتے ہیں اور اِن قوانین پر عمل کرانا انتظامیہ کی ذمہ داری اور اِن قوانین پر عمل کرنا ہر ممبر پر لازم ہوتا ہے۔اُمید کی جاتی ہے کہ آئی ٹی درسگاہ پر آنے والا ہر ممبر اِن قوانین کا احترام اور پابندی کرے گا تا کہ فورم کو اچھے طریقے سے چلایا جا سکے۔

یہاں آئی ٹی درسگاہ ڈاٹ کام کے عمومی قوانین بیان کئے جارہے ہیں جن کا اطلاق تمام فورم پر ہوگا جبکہ کچھ خاص سیکشنز کے لئے الگ سے قوانین موجود ہیں جو کہ آپ متعلقہ سیکشن کے انڈیکس پر دیکھ اور پڑھ سکتے ہیں جو کہ اپنی صحت کے اعتبار سے نافذ اور لازم ہیں۔


آئی ٹی درسگاہ ڈاٹ کام ایک فیملی فورم ہے یہاں ایک دوسرے کی عزت کا خاص خیال رکھیں۔آئی ٹی درسگاہ پر گالی گلوچ، بد تمیزی، بد تہذیبی، نازیبا اور ذومعنی الفاظ سے پرہیز کریں۔

آئی ٹی درسگاہ پر غیر اخلاقی شیئرنگ کرنے پر ہمیشہ کے لئے فوری بَین کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آئی ٹی درسگاہ پر اپنی ذاتی معلومات(موبائل نمبر، ای میل اور پتہ) ہرگز شئیر نہ کریں۔

آئی ٹی درسگاہ پر مذہبی ،فرقہ وارنہ اور سیاسی بحث کی اجازت نہیں، اختلافی امور پر تھریڈز بنانے سے گریز کریں ۔

آئی ٹی درسگاہ پر ہر طبقہ فکر کے لوگ موجود ہیں اس لئے کسی پر تنقید سے گُریز کریں اور خوامخواہ کی بحث میں نہ پڑیں۔

آئی ٹی درسگاہ پر ایواٹار ، سگنیچرز، پرائیویٹ میسجز/کنورسیشن، وزٹر میسیجز/پروفائل پوسٹس اورتھریڈز میں اخلاق باختہ تصاویر استعمال نہ کریں اور نہ ہی اِن میں کسی قسم کے لنکس (کسی بھی سائٹ، فورم یا بلاگ کے )دینے کی اجازت ہے۔ جبکہ تھریدز، پوسٹس اور ایواٹارز میں سیلیبریٹیز کی تصاویر اور خواتین کی تصویر لگانے سے بھی اجتناب کریں ۔

آئی ٹی درسگاہ پر دوسرے فورمز اور سائٹس کی ایڈورٹائزمنٹ اور سپیمنگ کی قطعی اجازت نہیں۔ایسا کرنے والے ممبر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آئی ٹی درسگاہ پر کسی بھی ممبر یا انتظامیہ ممبر سے شکایت کی صورت میں ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔فورم پر کسی بحث اور جھگڑا کرنے کی اجازت نہیں ورنہ ملوث ممبرز کے خلاف کاروائی ہوگی۔

آئی ٹی درسگاہ پر کسی مشکل کی صورت میں متعلقہ موڈریٹرز، سُپر موڈریٹرز اور ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔

آئی ٹی درسگاہ پر تھریڈ یا ٹاپک شروع کرنے سے پہلے دیکھ لیں کہ متعلقہ سیکشن میں سٹارٹ کیا جا رہا ہےیا نہیں،بصورت دیگرتھریڈز کو متعلقہ سیکشن میں منتقل کردیا جائے گا۔تھریڈ ٹائٹل با معنی رکھیں ورنہ اسے مناسب الفاظ سے تبدیل کردیا جائے گا۔

آئی ٹی درسگاہ پر ڈپلیکیٹ یا ایک جیسے ٹاپک پر ایک سے زیادہ تھریڈز ہونے کی صورت میں ان تھریڈز کو مَرج کر دیا جائے گا۔اور آئی ٹی درسگاہ فورم پرپہلے سے موجود مواد پر کاپی رائیٹ مارک ہونے کی صورت میں بعد میں شایع ہونے والا ڈپلیکیٹ مواد ڈیلیٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

آئی ٹی درسگاہ پر کسی پوسٹ یا تھریڈ کا مواد فورم قوانین کے خلاف ہو تو فوری رپورٹ کریں یا متعلقہ موڈریٹرز، سُپر موڈریٹرز اور ایڈمنسٹریٹرز سے رابطہ کریں۔

آئی ٹی درسگاہ پر موسیقی، گانے، فلم، ڈرامہ وغیرہ کی شیئرنگ ممنوع ہے۔

آئی ٹی درسگاہ پر کاپی رائٹ والی معلومات بغیر مالک کی اجازت کے شئیر نہ کریں۔

آئی ٹی درسگاہ پر کاپی رائٹ والے میٹریل کا مالک انتظامیہ سے رابطہ کرکے قوانین کے تحت اپنا میٹریل ہٹوا سکتا ہے۔

آئی ٹی درسگاہ پر ہیکنگ، کریکنگ اور کسی بھی طرح کسی کو نقصان پہنچانے والے طریقوں کی معلومات شئیر کرنے کی قطعی اجازت نہیں۔

آئی ٹی درسگاہ انتظامیہ کسی بھی شایع شدہ مواد کو کسی بھی وجہ سے بناکسی وضاحت کے حذف کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

آئی ٹی درسگاہ انتظامیہ فورم کے عمومی اور خصوصی قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں کسی بھی وقت کسی بھی ممبر اکاؤنٹ کے خلاف مناسب کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

آئی ٹی درسگاہ پر شایع ہونے والا مواد خدمتِ خلق اور تعلیمی مقاصدکے تحت مفت پیش کیا جاتا ہے، کسی ترکیب، ٹوٹکے یا طریقے کے استعمال کی صورت میں کسی بھی قسم کے نقصان کی جزوی یا کُلّی ذمہ داری استعمال کرنے والے پر ہوگی آئی ٹی درسگاہ انتظامیہ ایسے کسی معاملے میں کسی طور پر بھی ذمہ دار نہ ہوگی۔

آئی ٹی درسگاہ پر کسی بھی مسئلے کی صورت میں انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔


نوٹ : آئی ٹی درسگاہ ڈاٹ کام انتظامیہ کو حق حاصل ہے کہ کسی بھی وقت قوانین میں تبدیلی یا کمی بیشی کر سکتی ہے۔ہمیں اُمید ہے کہ ایک اچھے ممبر ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سب قوانین کا احترام اور پاسداری کریں گے، دوسرے ممبرز کو بھی تاکید کریں گے اور فورم پر کہیں بھی قوانین کی خلاف ورزی ہونے کی صورت میں انتظامیہ کو اطلاع دیں گے۔

آئی ٹی درسگاہ ڈاٹ کام ہم سب کا گھر ہے، گھر کی حفاظت، عزت اور تعمیروترقی ہم سب کا فرض ہے۔ اگر آپ مذکورہ بالا قوانین سے متفق نہیں ہیں تو برائے کرم آئی ٹی درسگاہ پر رجسٹر نہ ہوں یا آپ ایسی صورت میں اپنا اکاؤنٹ آئی ٹی درسگاہ سے ختم کروانا چاہیں تو انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

آئی ٹی درسگاہ کی انتظامیہ ہمیشہ آپ کے تعاون پر ممنون اور مشورے کی منتظر رہے گی۔ شکریہ


والسلام : انتظامیہ آئی ٹی درسگاہ ڈاٹ کام

Show only guests
Top