یوٹیوب اکاؤنٹ ہولڈر کے لیے نیا فیچر

Afzal339

Advisor
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
448
Likes
628
Points
257
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
ویڈیوزکی دنیا کے سب سے بڑے ویڈیوز سرچ انجن یوٹیوب نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کی مدد کے لیے ایک نیا فیچر ریلیز کردیا۔خیال رہے کہ یوٹیوب نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈرزکے لیے اس سے پہلے بھی کچھ فیچرز متعارف کرائے تھے، تاکہ اکاؤنٹ ہولڈرز زیادہ سے زیادہ کمائی کرسکیں۔اور یوٹیوب کی یہی وہ خوبی ہے کہ جس کی وجہ سے آج یہ دنیا کے سب سے بڑے ویڈیوز سرچ انجن مانے جاتے ہیں
یوٹیوب نے ورچوئل ریئلٹی اور 360 ڈگری کے ویڈیوز کو ناظرین کے لیے مزید بہتر اور پرکشش بنانے کے لیے”ہیٹ میپس“ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا۔
یوٹیوب کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرکے یوٹیوب اکاؤنٹ ہولڈرز اس قابل ہوجائیں گے کہ وہ ویڈیو کے کسی خاص منظر کو دیر تک اور واضح طور پر اپنے ناظرین کو دکھا سکیں۔اس فیچر کو استعمال کرنے سے اس بات کی نشاندہی کی جاسکے گی کہ ویڈیو کا وہ کون سا حصہ ہے، جو ناظرین کو بہت پسندآئے گا
اوراس حصے کو خصوصی طور پر بہت واضح نمونے سے دیر تک ناظرین کو دکھایا جاسکے گا۔اس فیچر کے استعمال کے بعد وی آر اور 360 ڈگری ویڈیوز کو عام ڈیسک ٹاپ پر بھی اچھے طریقے سے دیکھا جاسکے گا۔ یوٹیوب نے نیا فیچر متعارف کراتے ہوئے ویڈیوز بنانے والے افراد کو کچھ مشورے بھی دئیے ہیں تاکہ وہ بہتر سے بہتر ویڈیو بناسکیں۔
یوٹیوب نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا کہ 360 ڈگری یا وی آر ویڈیوز میں ”ہیٹ میپس“ فیچر کا استعمال کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ویڈیو کے فرنٹ پر کون سا حصہ دکھانا ہے، اور فرنٹ پر وہ حصہ دکھائیں جو زیادہ پرکشش اور بہترین ہو۔یوٹیوب کے مطابق ویب سائٹ پر 75 فیصد سے زائد صارفین 90 ڈگری کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔لیکن اس فیچر کے بعد360 ڈگری کی ویڈیوز بھی دیکھنا آسان ہوجائے گا۔
 
Joined
Jul 13, 2018
Messages
5
Likes
0
Points
1
Location
Karachi Pakistan
#3

Top