VBA Class 3: How to record, edit and rename a macro?

Abu Dujana

 
Advisor
Designer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
431
Likes
470
Points
182
Location
Karachi, Pakistan
#1
السلام علیکم ۔

پچھلی کلاس میں ہم نے ویژیول بے سک ایڈیٹر کو سمجھا تھا ۔ جس کا لنک یہ ہے۔

Understanding VBA IDE ('Integrated Development Environment') Basic Class 2
جب کہ اس کلاس میں ہم سیکھیں گے: Learning outcomes
میکرو کو ریکارڈ کرنا​
بٹن پر میکرو اسائن (تفویض) کرنا۔​
میکرو کو ری نیم اور ایڈیٹ​

میکرو ریکارڈ نگ کی مدد سے ہم کئی کاموں کو خود کار بناسکتے ہیں۔ ایک ہی مثال سے ہم درج ذیل ایکشنز کو خود کار (آٹو میٹ) کرنا سیکھیں گے۔

Objectives

کسی ایک سیل سے ویلیو کو کاپی کرکے دیگر کئی سیلز میں پیسٹ کرنا۔

میکرو کوڈنگ میں کاپی اور پیسٹ ڈیٹا اور رینج کو تبدیل کرنا۔



میکرو ریکارڈنگ۔

سب سے پہلے آ پ ایک نیو ایکسل ورک بک کھولیں۔ کسی بھی شیٹ کے سیل بی تھری میں جائیں اور ہیلو ورلڈ لکھ کر انٹر دبائیں۔

Hello World!



اب ڈیولپر ٹیب میں جاکر ریکارڈ میکرو پر کلک کریں۔



یہ ڈائیلاگ باکس آجائے گا۔۔ اوکے کردیں۔




جاری ہے۔​
 

Abu Dujana

 
Advisor
Designer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
431
Likes
470
Points
182
Location
Karachi, Pakistan
#2
سیل بی تھری کو سلیکٹ کردیں اور کنٹرول سی دبائیں۔ (کاپی کے لئے)

سیل بی ۶ سے ایف ۱۴ تک رینج سلیکٹ کردیں اور کنٹرول وی دبائیں۔ ( پیسٹ کے لئے)





اب ڈیولپر ٹیب سے "سٹاپ ریکارڈنگ" پر کلک کردیں۔ اور مبارک ہو آپ نے پہلی میکرو ریکارڈنگ مکمل کرلی۔(تالیاں)۔

یاد رکھیں اب جب بھی ہم میکرو چلائیں گے تو سیل بی ۳ کے اندر جو ویلیو بھی ہوگی وہ خود بخود کاپی ہو کر مذکورہ رینج میں پیسٹ ہوجائیگی۔ تو چلیں کوشش کرتے ہیں۔

سیل بی ۳ میں ہیلو ورلڈ کی جگہ پر "آئی ٹی ڈی جی" لکھ لیں۔

اپنے کی بورڈ سے

Alt + F8

پریس کرلیں۔ ڈائیلاگ باکس میں "میکرو ۱" نظر آئیگا۔ اس پر کلک کرکے "رن" کا بٹن دبائیں۔ اور "تبدیلی" دیکھیں۔ (سمائیل)۔



بٹن پر میکرو اسائن (تفویض) کرنا۔

میکرو کو چلانے کے لئے "براہ راست" طریقہ "یوزر -فرینڈلی" نہیں ہے۔ بہترین اور آسان طریقہ یہ ہے کہ میکرو کو "بٹن" سے چلایا جائے۔ تو آئیے سیکھتے ہیں۔

ڈیولپر ٹیب میں جاکر کنٹرول سیکشن سے اس طرح بٹن لے آئیں۔



بٹن پر کلک کرنے کے بعدآپ شیٹ میں کہیں بھی کلک کریں جیسے ڈی ۲ وغیرہ پر۔ اب آپ کے سامنے "اسائن میکرو" کا ڈائیلاگ باکس آجائے گا۔ یہاں لسٹ سے مطلوبہ میکرو کا انتخاب کرکے اوکے کریں۔

بٹن کا "کیپشن" تبدیل کرکے "رن" لکھ لیں۔ اب چیک کرنے کے لئے کہ بٹن صحیح کام کر رہا ہے کہ نہیں۔ سیل بی ۲ کی ویلیو تبدیل کرلیں اور بٹن پر کلک کرلیں۔



میکرو کو ری نیم ، ایڈیٹ اور ڈیلیٹ کرنا

ڈیو لپر ٹیب میں بالکل بائیں جانب "ویژیول بے سک" پر کلک کریں۔ وی بی اے پراجیکٹ میں ماژیول ۱ پر کلک کریں۔ اب کو یہ کوڈنگ نظر آئیں گی۔

Code:
Sub Macro1()

Range("B3").Select
Selection.Copy
Range("B6:F14").Select
ActiveSheet.Paste
Application.CutCopyMode = False

End Sub

یہاں پہلی لائن میں "سب" کے بعد میکرو ۱ لکھا ہوا ہے۔ اس کو تبدیل کرکے آپ

HelloWorld

بغیر سپیس کے لکھ لیں۔ اس طرح آپ کے میکرو کا نام تبدیل ہوا۔

اب اپ رینج میں سکرین شاٹ کے مطابق تبدیلی کرلیں۔



اب بٹن پریس کریں۔ اور "تبدیلی" دیکھیں۔ ۔۔۔ "سمائیل"۔

کسی بھی سٹپ کو سمجھنے کے لئے اسی تھریڈ میں پوسٹنگ کریں۔۔ حتی الوسع مدد کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ ان شا ء اللہ۔۔
ملتے ہیں اگلی کلاس میں۔۔ اللہ حافظ۔
 

Abu Dujana

 
Advisor
Designer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
431
Likes
470
Points
182
Location
Karachi, Pakistan
#3
سکرین شاٹ والی کوڈنگ سہولت کے لئے یہاں دی جارہی ہے۔ اگر کہیں کوڈنگ میں "گڑ بڑ" ہوجائے تو یہاں سے کاپی پیسٹ کرکے کام چلایا جاسکتا ہے۔۔​
:)

Code:
Sub HelloWorld()
'
' Macro1 Macro

    Range("A2").Select
    Selection.Copy
    Range("B6:D10").Select
    ActiveSheet.Paste
    Application.CutCopyMode = False
End Sub
 

Doctor

 
Team Leader
Most Popular
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
1,265
Likes
1,803
Points
487
Location
Rawalpindi
#4
بہت بہترین طریقے سے آپ نے وی بی کوڈنگ کے اس لیکچر کو پیش کیا ہے امید ہے اراکین کے لئے کارآمد ثابت ہوگا

 

Sabih Tariq

 
Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Messages
832
Likes
1,440
Points
452
Location
Central
#5
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،ماشاء اللہ بہت عمدہ کاوش،مفید معلومات،کیپ اٹ اپ،گریٹ جاب۔
شئیرنگ کا شکریہ
(y)
 
Top