الیکٹرونکس کے متعلق بنیادی معلومات قسط پنجم

Author
A

Afzal339

Advisor
Dynamic Brigade
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
148
Messages
470
Likes
655
Points
317
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو آج الیکٹرونکس کے متعلق بنیادی معلومات قسط پنجم کے ساتھ حاضر ہوں
سولڈرآئرن، سولڈرنگ وائر،ملٹی میٹراور پاور سپلائی کے بعد اب ہیٹ گن پر بات ہوگی

ہیٹ گن دو طرح کی ہوتی ہیں ایک قسم وہ ہے کہ جس سے ایس ایم ڈی کمپنوننٹس وغیرہ اتارنے اور لگانے کا کام لیا جاتاہے اور دوسری قسم وہ ہے کہ جس سے بورڈکو صرف ڈرائی کیا جاتا ہے پہلی قسم ہیٹ گن کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے کیوں کہ اس سے ڈرائی کا کام بھی لیا جاتا ہے لیکن دوسری قسم سے ایس ایم ڈی کمپوننٹس اتارنے کا کام نہیں لیا جاسکتا ہے۔پھر بھی بہرحال دونوں کی افادیت اپنی اپنی جگہ اہم ہے اس لیے دونوں استعمال کریں۔
ایک عام ہیٹ گن ان پٹ دو سو تیس وولٹ اور پانچ سو سے ہزار واٹ کا ہوتا ہے ہیٹ گن میں ایک کمپریسر پمپ ہوتا ہے جس کا کام ہوا کو کھینچ کر ہیٹ پائپ کے راستے آؤٹ کرنا ہے ہیٹ پائپ میں ایک ایلی منٹ لگاہوتا ہے جو کرنٹ ملنے پر سخت گرم ہوجاتا ہے اور کمپریسر کی ہواچونکہ اسی پر سے گذرکے نکلتی ہے تو وہ بھی سخت گرم ہوکرنکلتی ہے۔
یہی گرم ہوا جب کمپوننٹس پر پڑتی ہے تو اس کمپوننٹس کی سولڈرنگ پگھلنی شروع ہوجاتی ہے جس کے بعد ان کمپوننٹس کو اتارا اور لگایا جاسکتا ہے یاد رہے کہ ایس ایم ڈی کمپوننٹس کو بغیر ہیٹ گن کے کاویہ کی مدد سے لگانا اور اتارنا یا تو سخت مشکل ہوتا ہے یا پھر نا ممکن ہوتا ہے ہیٹ گن میں دو پانچ سو کلواوہم کے والیم(رزسٹر) لگے ہوتے ہیں، جس سے ہیٹ اور ہوا کی سپیڈ کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ایک اس میں آن آف سوئچ (بٹن) لگا ہوتا ہے جس سے ہیٹ گن کو بوقت ضرورت آن آف کیا جاسکتا ہے ہیٹ پائپ کے آگے ایک نوزل لگی ہوتی ہے جو مختلف سائز کی ہوتی ہیں ان کو آپ کمپوننٹس کے حساب سے چینج بھی کرسکتے ہیں۔
ہیٹ گن کے متعلق کچھ ضروری احتیاطی تدابیر:
ہیٹ گن ہمیشہ ایسی جگہ رکھیں جہاں اس میں وائبریشن پیدا نہ ہو کیوں کہ اس سے ہیٹ گن کمپریسر پمپ خراب ہوسکتا ہے۔
ہیٹ گن کو ہمیشہ درمیانی سپیڈ میں چلائیں کیوں کہ اس سے تو نہ کمپوننٹس خراب ہوں گے اور نہ ہی ہیٹ پائپ خراب ہوگا۔

ہیٹ گن کو زیادہ سے زیادہ پانچ منٹ تک ایک وقت میں چلائیں پانچ منٹ سے زیادہ مسلسل چلانے سے ہیٹ پائپ کو نقصان ہوسکتا ہے۔
ملک عزیز میں لوڈ شیڈنگ کی جو حالت ہے وہ تو کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں اس لیے ایسے وقت میں کہ جب بجلی جانے کا خطرہ ہو تو بھی ہیٹ گن چلانے سے گریز کریں کیوں کہ ہیٹ گن چلانے کے بعد بند ہونے پر اس میں لگا ایک خود کار سسٹم اس کے ایلی منٹ کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کمپریسر چلائے رکھتا ہے۔تو اگر رننگ میں اچانک اس کی بجلی بند ہوجائے تو یہ سسٹم بھی نہیں چلتا ہے جس سے ہیٹ پائپ کو نقصان ہوسکتا ہے۔

ہیٹ گن آن کرنے کے بعد اس کی لوہے والی جگہ سے خود کو بچائے رکھیں یہ گرم ہونے کے ساتھ اس میں سخت کرنٹ کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔
اس بات کا خیال رکھیں کہ ہیٹ پائپ کی نوزل کے نیچے جسم کا کوئی حصہ نہ آئے کیوں کہ اس سے جسم کے جلنے کے ساتھ ساتھ سخت کرنٹ کا اندیشہ بھی رہتا ہے۔
جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔
 

UrduLover

Staff member
Moderator
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
409
Messages
1,893
Likes
1,305
Points
600
Location
Manchester U.K
#2
الیکٹرونکس کے متعلق بنیادی معلومات قسط پنجم


  • Thread starter Afzal339
  • Start date Today at 8:01 PM
  • ماشا اللہ اچھی معلوماتی تھریڈ کے اشتراک کرنے کا شکریہ​
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
ITD4MRTS
ITD5MMB
Joined
Apr 25, 2018
Threads
300
Messages
2,099
Likes
2,615
Points
920
Location
Rawalpindi
#3
 

Ahsan376

Senior Member
Joined
May 6, 2018
Threads
6
Messages
186
Likes
171
Points
69
Location
Lahore
#4
زبردست انفارمیشن
 

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
834
Likes
1,449
Points
392
Location
Central
#5
وعلیکم السلام
مفید معلومات
شئیرنگ کا شکریہ
کیپ اٹ اپ
نائس جاب
(y)
 
Top