چاول کے برابر ننھی چپ متعارف، یہ کیا کام کرے گی؟

Author
UrduLover

UrduLover

Staff member
Moderator
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
409
Messages
1,893
Likes
1,310
Points
600
Location
Manchester U.K
#1
اسٹاک ہوم: سویڈین کے ماہرین نے چاول کے دانے کےبرابر ایک ایسی چپ تیار کی ہے جو انسانی زندگی کو سہل بناتے ہوئے متعدد جھنجھٹوں سے نجات دلا سکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سویڈن میں جاسوسی یا ڈیٹا ہیک ہوجانے کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین نے ننھی سی چپ تیار کی جسے جسم کے کسی بھی حصے میں نصب کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ چپ جسم میں بہت آسانی کے ساتھ لگوائی جاسکتی ہے جیسے ناک یا کان چھیدا جاتا ہے، سویڈن کے ہزاروں شہریوں نے اب تک مائیکرو جپ اپنے جسموں میں نصب کروالی ہے۔​
چپ لگنے کے بعد صارف کو شناختی کارڈ، کریڈیٹ کارڈ اور ٹرین کے ٹکٹس خریدنے کی جھنجھٹ سے نجات مل گئی کیونکہ انسانی شناخت کو ظاہر کرنے والی مائیکرو چپ صارف کے نام پر رجسٹرڈ کر کے اُس کا ڈیٹا سرکاری و حساس اداروں سمیت مختلف محکموں کو فراہم کردیا جاتا ہے۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ اُن کی نئی ایجاد یقیناً انسانی زندگی کو سہل بنائے گی کیونکہ اس میں ایسا سسٹم نصب کیا گیا ہے کہ آپ کو اپنے گھر یا دفتر کی چابیوں کی ضرورت پیش نہیں آئی گی اس کے علاوہ
مقامی سطح پر چپ کی مدد سے بینک ٹرانزیکشن بھی عمل میں لائی جاسکے گی۔​
واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں سویڈئش ماہرین نے ہی پہلی بار ایک چپ متعارف کرائی تھی جو متعدد ترقیاتی یافتہ ممالک میں استعمال کی جارہی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کا اس پر اعتماد بھی بڑھ رہا ہے۔
اپنے ہاتھ میں چپ نصب کروانے والے شہری کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی وجہ سے مجھے نئی زندگی ملی جو بہ زیادہ آسان ہے، میرا مشورہ ہے کہ لوگ دیگر جھنجھٹوں سے جان چھڑانے کے لیے اسے اپنے جسم میں نصب کروائیں۔
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
ITD4MRTS
ITD5MMB
Joined
Apr 25, 2018
Threads
300
Messages
2,099
Likes
2,618
Points
920
Location
Rawalpindi
#2
اچھی انفارمیشن ہے
اشتراک کرنے کا شکریہ
 
Top