اگر آپ کے ناخن بھی جلد ٹوٹ جاتے ہیں یا پٹھوں میں اکثر درد رہتا ہے تو یہ خبر ضرور پڑھ لیں، وہ معلومات جو آپ کو بڑی پریشانی سے بچاسکتی ہیں۔

Author
UrduLover

UrduLover

Staff member
Moderator
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
409
Messages
1,893
Likes
1,305
Points
600
Location
Manchester U.K
#1
اگر آپ کے ناخن ٹوٹ جاتے ہیں یا پٹھوں میں درد رہتا ہے تو اس کی وجہ آپ کے جسم میں ضروری وٹامنز اور منرلز کی کمی ہے اور اس پر توجہ دینے کی آپ کو اشد ضرورت ہے۔آئیے آپ کو اس کے بارے میں مفید معلومات سے آگاہ کرتے ہیں۔
ناخنوں اور بالوں کا ٹوٹنایاخشک ہونا
ہمارے جسم میں بائیوٹن یا بی7ایک ایسا وٹامن ہے جس کی موجودگی سے ہمارے بال تندرست رہتے ہیں اور ناخن بھی صحت مندہوتے ہیںاور اگر بائیوٹن کی کمی ہونے لگے تو اوپر بتائی گئیں علامات ظاہرہونے لگتی ہیں۔لہذا ایسی غذائیں یا ادویات کا استعمال کریں جن میں یہ وٹامن موجود ہو۔
بالوں کا باریک ہونا
اگر آپ کے بال باریک ہونے لگیں یا گرنے لگیں تویہ اس بات کی نشانی ہے کہ آپ کے جسم میں آئرن کی کمی ہورہی ہے اور بالوں تک آکسیجن صحیح طریقے سے نہیں پہنچ رہی لہذاآئرن والی غذاﺅں کا استعمال زیادہ کریں۔
چھائیاں
اگر ہمارے چہرے پر چھائیاں بننے لگیں تو یہ زنک کی کمی کی جانب اشارہ ہوتا ہے۔زنک کی وجہ سے نہ صرف ہمارے چہرے کی رنگت صاف ہوتی ہے بلکہ اس کی مدد سے جلد میں آئل کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
پٹھوں میں درد
میگنیشیم ایک ایسی منرل ہے جس کی کمی کی وجہ سے پٹھوں میں درد،کھچاﺅ اور سوزش رہنے لگتی ہے۔یہ ہمارے اعصابی نظام کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اگر آپ کو بھی ایسی تکالیف درپیش ہوں تو اپنی خوراک میں سبز پتوں والی سبزیاں بڑھا لیں۔اسی طرح ایپسام نمک بھی پٹھوں کومضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

Sabih Tariq

Super Moderator
Dynamic Brigade
Teacher
Writer
Joined
May 5, 2018
Threads
25
Messages
834
Likes
1,449
Points
392
Location
Central
#2
شئیرنگ کا شکریہ
 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
ITD4MRTS
ITD5MMB
Joined
Apr 25, 2018
Threads
300
Messages
2,099
Likes
2,615
Points
920
Location
Rawalpindi
Top