جنتی شوہر

Joined
Apr 28, 2018
Messages
51
Likes
60
Points
18
#1
ایک سر پھری بیوی جس نے خاوند کے ناک میں دم، اور اپنے اسلوب اور معاملات سے خاوند کا جینا حرام کیا ہوا تھا۔
اُس نے ایک دن خاوند کو صبح سویرے نیند سے جگایا اور نہایت احترام اور محبت سے کہا: جان من، میرے سرتاج؛ اُٹھیئے، صبح ہو گئی ہے۔ اور پھر شاندار تیار کیا ہوا ناشتہ خاوند کے بستر پر ہی لے آئی۔
خاوند جو پہلے ہی نیند سے جاگ کر بیوی کے رویہ پر حیرت زدہ بیٹھا تھا، ناشتہ دیکھ کر چُپ نا رہ سکا اور پوچھ لیا: آج کیا ہو گیا ہے تمہیں؟ یہ اچانک کیسی تبدیلی آ گئی ہے تم میں؟
بیوی نے کہا: کل ہمسایوں کے گھر میں تبلیغ والی بیبیاں آئی ہوئی تھیں۔ کہہ رہی تھیں کہ جس مرد کی بیوی بد زبان اور بد اخلاق ہو گی اللہ اُس مرد کی مغفرت فرما دے گا اور ہو سکتا ہے کہ اُس مرد کو بیوی کی بد اخلاقی اور بد تمیزگی برداشت کرنے پر جنت میں بھی داخل کر دے۔
خاوند نے کہا: یہاں تک تو ٹھیک ہے، آگے؟
بیوی نے غراتے ہوئے کہا: جنت جانا ہے تو اپنے عملوں سے جا، میسنا بن کر میری وجہ سے کیوں جاتا ہے؟​
 
Last edited by a moderator:

Mian Shahid

 
Super Star
Expert
Teacher
Joined
Apr 25, 2018
Messages
7
Likes
14
Points
3
#4
میسنا شوہر۔ ہاہاہا
ویسے
الکمونیا میں تو ایسا نہیں ہوتا
 

Users who viewed this discussion (Total:5)

Top