XF 2.X ITD 5M Multipurpose Button

Author
Doctor

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
ITD4MRTS
ITD5MMB
Joined
Apr 25, 2018
Threads
300
Messages
2,097
Likes
2,615
Points
920
Location
Rawalpindi
#1
پڑھتی آنکھوں اور چڑھتی سانسوں کو ڈاکٹر کا سلام

دوستو! آج آپ کے لئے اپنے ایک تازہ تازہ ایڈ اون کا تعارف لایا ہوں۔ جسے کچھ دیر قبل ہی زینفورو آفیشل فورم پر ریلیز کیا گیا ہے۔

تعارف: اس ایڈ اون کی مدد سے آپ اپنے فورم پر ایک بٹن ڈسپلے کرواسکتے ہیں۔

یہ ایک ملٹی کلر، ملٹی لینگوئیج، ملٹی ویلیو، ملٹی پوزیشن اور ملٹی پرپز ایڈ اون ہے اس لئے اسے فائیو ایم ایڈاون لکھا گیا ہے

خصوصیات:
ملٹی کلر: اس ایڈ اون میں ربن کے بیک گراؤنڈ اور ربن کے ٹیکسٹ کا رنگ تبدیل کرنے کی آپشن موجود ہے ٹیکسٹ سنگل کلر اور بیک گراؤنڈ سنگل کلر تبدیل ہوسکتا ہے۔


ملٹی لینگوئیج: یہ ایڈ اون اردو انگلش یا کسی اور لینگوئیج کے الفاظ بھی ڈسپلے کرواسکتا ہے۔

ملٹی ویلیو: اس ایڈ اون میں کئی قسم کی ویلیوز کو تبدیل کرنے کے لئے آپشن کا مینؤ دیا گیا ہے جہاں سے آپ ٹیکسٹ، کلر اور پوزیشن میں حسب ضرورت تبدیلی کرسکتے ہیں۔

ملٹی پوزیشن: اس ایڈاون کو آپ فورم کے دائیں یا بائیں جانب اپنی ضرورت اور پسند کے اعتبار سے لاگو کرسکتے ہیں۔

ملٹی پرپز: آپ اس ایڈ اون کی مدد سے کوئی بھی لوکل یا بیرونی لنک بٹن میں شامل کرسکتے ہیں۔


مثال :
2018-10-30_143505.jpg

2018-10-30_143627.jpg

2018-11-08_141412.jpg

انسٹالیشن کا طریقہ:
سب سے پہلے ایڈ اون اس لنک سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
ڈاؤن لوڈ ہونے والی آرکائیو فائل کو ان کمپریس کریں اور اپلوڈ نامی فولڈر میں موجود تمام فائل اور فولڈر اپنے فورم کے روٹ پر اپلوڈ کردیں۔
اب آپ اپنے فورم کے ایڈمن کنٹرول پینل میں لاگ ان ہوکر ایڈ اون سیکشن میں جائیں جہاں یہ ایڈاون ریڈی ٹو انسٹال دکھائی دے گا۔
یہاں سے آپ ایڈ اون کو انسٹال کرلیں۔


آپشنز کا تعارف: آپشنز کے بارے میں میں ذیل میں دی گئی تصویر اور اوپر بتائی گئی خصوصیات کے حساب سے حسب پسند اور حسب ضرورت تبدیلیاں کرسکتے ہیں


دوستو! یہ تھا ہمارے آج کے ایڈ اون کا تعارف، امید ہے آپ سب کو پسند آیا ہوگا، آپ کے تبصروں کا انتظار رہے گا۔
اب مجھے دیں اجازت، انشا اللہ بہت جلد ایک اور ایڈ اون کا تعارف پیش کروں گا۔
والسلام
 

UrduLover

Staff member
Moderator
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
409
Messages
1,893
Likes
1,305
Points
600
Location
Manchester U.K
Top