ایپ سے وائی فائی یوزر معلوم کریں

Afzal339

 
Advisor
Expert
Engineer
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Messages
356
Likes
410
Points
63
#1
تمام آئی ٹی درسگاہ ممبران کو محمد افضل کا سلام
دوستو
موجودہ دور میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر انٹرنیٹ یوزر سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ کی وجہ سے وائی فائی راؤٹر کا استعمال ضرور کرتا ہے وائی فائی راؤٹر جو اب ہر انٹرنیٹ استعمال کرنے والے کی ضرورت بن چکی ہے اور فی زماننا آپ اس کے بغیر لیپ ٹاپ اور سمارٹ فون پر انٹر نیٹ بھی استعمال نہیں کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ایک عام یوزر انٹرنیٹ کنکشن لیتے وقت وائی فائی راؤٹر کا انتخاب ضرور کرتا ہے
یہ وائی فائی راؤٹر ہے جس کی مدد سے آپ ایتھر نیٹ کیبل کی جھنجٹ میں پڑے بغیر انٹرنیٹ کا پورا لطف اٹھا سکتے ہیں وائی فائی راؤٹر کی ایک طرف جہاں بہت ساری خوبیاں ہیں وہی اس میں دیگر خامیوں کے ساتھ یہ خامی بھی ہے کہ اگر اس کا پاسورڈ کسی کو پتہ چل جائے تو وہ اسے آپ کی اجازت کے بغیر بھی استعمال کرسکتا ہے یا پھرایسا ہوتا ہے کہ کوئی دوست ہم سے بوقت ضرورت پاسورڈ مانگتا ہے جس پر ہم اسے پاسورڈ دے دیتے ہیں پھر ضرورت کے پوری ہونے کے بعد اس بات کا کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ وہ دوست ہمارا وائی فائی پھر سے استعمال تونہیں کررہاہے
اگر نہیں کررہاہے تو یہ اچھی بات ہے لیکن اگر کررہاہے تو اس کا کیسے پتہ چلائے اور اس کے علاوہ بھی ہمیں اس بات سے باخبر رہنے کی انتہائی اشد ضرورت ہے کہ ہمارا وائی فائی کون کون استعمال رہا ہے۔اگر کوئی ہماری اجازت کے بغیر ہمارا انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے تو اس کا وائی فائی راؤٹر سے رابطہ ختم کرنا ضروری ہے
کیونکہ اس سے جہاں نیٹ سپیڈ سلو ہونے، ڈیٹا والیم کے زیادہ استعمال کی وجہ سے زیادہ بل آنے کا خطرہ ہوتا ہے وہی پر اس کے مس یوز کا بھی خطرہ رہتا ہے
اب سوال یہ پیدا ہوگا کہ کیسے معلوم کیا جائے کہ کون کون ہمارا وائی فائی استعمال کررہاے تو اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے کہ وائی فائی راؤٹر کے ویب انٹرفیس سے پتہ چلایا جائے جو تھوڑا مشکل ہے۔لیکن موقع کی مناسبت سے اس پر بات ہوگی انشاء اللہ
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ
Tools FingNetwork
ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کریں
انسٹالیشن کے بعد اسے اوپن کریں ہوم پیج پر ہی آپ کے وائی فائی راؤٹر سے کنکٹ تمام یوزر کی تفصیلات سامنے آجائیگی۔
اس کے بعد پاسورڈ چینج کرے اور ان مفت خوروں کو تنبیہ کریں۔مزید معلومات کے لیے ایپ مینول پڑھنا نہ بھولیے گا
 

Users who viewed this discussion (Total:4)

Top