امیر باپ غریب باپ کتاب پر تبصرہ قسط دوم

Author
A

Afzal339

Advisor
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Expert
Teacher
Writer
Joined
Apr 25, 2018
Threads
148
Messages
470
Likes
655
Points
317
#1
کتاب سے نقل بہترین اقوال
عام طبقہ پیسے کے معاملے میں خطرات مول لینے سے کتراتے ہیں جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ خطرات مول لیں ،بہادر بنیں اور ڈر کو اپنی صلاحیت کے بل بوتے پر طاقت سے بدل لیں
مالی استعداد کے لیے ضروری ہے کہ بندے میں جرات ہو،تکنیکی جانکاری ہو
کاروبار میں خوف سے صلاحیتیں دب جاتی ہیں
اقتصادی ذہانت کا مطلب ہے کہ انسان کو بہت سے دوسرے آپشنز کے بارے میں علم ہو
بہت کم لوگوں کو یہ بات یہ معلوم ہے کہ خوش قسمتی دولت کی طرح ایجاد کی جاتی ہے
ایک کاروباری انسان کا سب سے طاقت ور اثاثہ اس کا دماغ ہے
ایک کاروباری اگر بیس سال کی عمر میں بچت کرنا شروع کردے تو تیس سال کی عمر میں پیسے بچانا بھی شروع کردے گا
جب آپ کو علم ہو کہ فلاں معاملے میں آپ کی معلومات محدود ہیں تو فوری طور پر کسی ماہر سے رابطہ کریں یا کتابیں پڑھیں تا کہ آپ کی معلومات میں جو کمی ہے وہ پوری ہوجائے
اگر تمھیں کچھ لینا ہے تو پہلے دینا سیکھیں
روپیہ ایک ہتھیار ہے بد قسمتی سے لوگ اسے دشمن بنالیتے ہیں
اگر آپ میں مالی شعور کی کمی ہے تو روپیہ آپ پر قابو پالے گا اور اگر آپ کو مالی شعور ہے تو بہت جلد آپ اس پر قابو پالیں گے
نئے نئے خیالات اپنائیں، نئی راہیں تلاش کر یں اور سرمایہ کاری کی نئی راہیں اپنانے کے لیے ایسی کتابیں پڑھیں جو ان معاملات میں مدد دیں
پیسے کے متعلق شعور اور تعلیم ضروری ہے جتنی جلدی ہو شروعات کریں
پیسا ایک خیال ہے اگر آپ زیادہ دولت کمانا چاہتے ہیں تو اپنے خیالات کو بدلیں
پیسے کو اپنے کنٹرول میں کرکے اس سے کام لیں اس کے لیے کام نہ کریں
صاحب کتاب کی بعض باتوں کا تنقیدی جائزہ
بہت کم لوگوں کو یہ بات یہ معلوم ہے کہ خوش قسمتی دولت کی طرح ایجاد کی جاتی ہے مصنف کی یہ بات میں اکثر لوگوں سے کہتارہتاہوں کہ آپ کبھی بھی محنت سے یہ
سوچ کر آنکھیں نہ چرائیں کہ ہماری قسمت میں جو لکھا ہے وہ مل کے رہے گا بھئی قسمت کے بارے میں تو پشتو میں کہاوت ہے کہ "قسمت خو کتہ کڑے خر دے چی کم خوا ای ولے نو زی " یعنی قسمت تو آپ کے زیر کنٹرول سواری کے مثل ہے جس جانب چاہو لے جاؤ آپ کی قسمت آپ کی محنت کے مطابق لکھی گئی ہے اب اگر آپ محنت کریں گے تو آپ کو اس کے مطابق صلہ ملے گا اور اگر نہیں کریں گے تو پھر اسی مطابق
۔۔۔۔۔۔۔
کتاب کے آخر میں انتہائی اختصار کے ساتھ دونوں مصنفین کا تعارف موجود ہے جو کہ شروع میں نہ ہونے کی وجہ سے میری نظر سے نہیں گزرا تھا
کتاب کا لنک اس مضمون کے اول قسط میں نقل کردیا ہے وہاں سے کتاب ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے
کتاب مالی معاملات میں سدھ بدھ حاصل کرنے ضرور مطالعہ کریں
کتاب میں بہت سارے اصطلاحات امریکی استعمال ہوئیں ہیں چند ایک کو چوڑ کر باقی اصطلاحات کو پاکستانی اصطلاحات پر قیاس کیا جاسکتا ہے
کتاب پڑھ کر ضروری نہیں کہ آپ بھی مصنف کی طرح سو فیصد کامیاب کاروباری بن جائے البتہ اتنی بات ضرور ہے کہ اس سے آپ کو کسی نہ کسی درجے میں فائدہ ضرور ہوگا




 

Doctor

Team Leader
Most Valuable
Most Popular
Top Poster
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
Developer
Expert
Teacher
Writer
ITD4MRTS
ITD5MMB
Joined
Apr 25, 2018
Threads
300
Messages
2,097
Likes
2,615
Points
920
Location
Rawalpindi
#2
 

UrduLover

Staff member
Moderator
Top Poster of a Month
Dynamic Brigade
ITD Express
Designer
Writer
Top Poster Of Month
Joined
May 9, 2018
Threads
409
Messages
1,893
Likes
1,305
Points
600
Location
Manchester U.K
Top