Terms and rules

معزز خواتین و حضرات

ہم آئی ٹی درسگاہ فورم پر آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔


آئی ٹی درسگاہ فورم کے قیام کا بنیادی مقصد اردو زبان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے علوم کی ترویج و اشاعت ہے۔ اس سلسلے کو کامیابی سے آگے بڑھانے کے لئے کچھ اصول و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں جنکی پابندی تمام اراکین کے لئے لازمی ہے۔


آئی ٹی درسگاہ فورم پر تمام نشر و اشاعت اردو زبان میں ہونا لازم ہے، رومن اردو اور انگریزی میں تھریڈ پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ماسوائے ایک مخصوص سیکشن کے جسے انگلش زون کا نام دیا گیا ہے۔ اس زون کے علاوہ تمام فورم پر کہیں بھی غیر اردو میں پوسٹ کیا گیا مواد حذف یا منتقل کردیا جائے گا۔


آئی ٹی درسگاہ فورم ایک فیملی فورم ہے۔ یہاں غیر اخلاقی تحریر، شوبز سے متعلق مواد، نسوانی اور شوبز شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز تحاریر اور اوتار دونوں صورتوں میں شیئر کرنا ممنوع ہے۔ نیز سیاسی اور مذہبی اختلافی مواد کی اشاعت بھی سختی سے ممنوع ہے۔


آئی ٹی درسگاہ فورم پر اراکین کی جانب سے ذاتی رابطے کی تفصیلات مثلاً فون نمبر یا ای میل یا کسی قسم کا ایکسٹرنل لنک تحریر کے ہمراہ بلواسطہ یا بلا واسطہ اوپن فورم پر شیئر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسی صورت میں متاثرہ مراسلے کو جزوی یا مکمل حذف کیا جاسکتا ہے اور بار بار خلاف ورزی کی صورت میں رکن کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔


آئی ٹی درسگاہ فورم پر کسی بھی رکن کو کسی دوسرے رکن سے بحث و مباحثہ کرنے، کسی کی تضحیک کرنے، یا کسی کی دل آزاری کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی اور ایسی کسی بھی شکایت پر انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی۔


آئی ٹی درسگاہ فورم انتظامیہ کو مکمل اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی تحریر میں شامل کئے گئے بیرونی روابط (ایکسٹرنل لنکس) میں کسی بھی وقت بنا کسی پیشگی اطلاع کے ضروری تبدیلی کردے۔


آئی ٹی درسگاہ فورم پر ان عمومی قوانین کے ساتھ ساتھ کچھ مخصوص سیکشنز میں خصوصی قوانین بھی نافذ کئے گئے ہیں جنکی متعلقہ سیکشنز میں پابندی تمام اراکین پر لازم ہوگی۔


آئی ٹی درسگاہ فورم پر پیش کیا گیا تھریڈ اگر فورم پر پہلے سے موجود ہوا تو پہلے تھریڈ کے مقابلے میں زیادہ تفصیلی ہونے کی صورت میں مرج کیا جائے گا وگرنہ یکساں ہونے کی صورت میں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔


آپ پر لازم ہے کہ نہ صرف آپ ان تمام اصول و ضوابط کی مکمل پاسداری کریں بلکہ اگر آپ فورم پر کہیں بھی ان قوانین کی خلاف ورزی ہوتا دیکھیں تو اسکی فوری اطلاع بذریعہ رپورٹ انتظامیہ کو دیں۔


آئی ٹی درسگاہ فورم کے تمام اراکین سے گزارش ہے کہ وہ فورم پر کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں انتظامیہ سے براہ راست یا تجاویز و شکایات سیکشن میں تھریڈ لکھ کر رابطہ کریں۔ مناسب شنوائی نہ ہونے کی صورت میں ٹیم لیڈر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


آئی ٹی درسگاہ فورم انتظامیہ کو مذکورہ بالا قواعد و ضوابط میں کسی بھی وقت کسی بھی قسم کی کمی بیشی کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔


مذکورہ بالا تمام یا کسی بھی قاعدے اور ضابطے کی جزوی یا مکمل خلاف ورزی کی صورت میں انتظامیہ مرتکب رکن کے خلاف مناسب کارروائی کی مجاز ہوگی اور اس صورت میں تحریر کو جزوی یا مکمل طور پر حذف کرنے سے لیکر رکن پر عارضی یا مستقل پابندی تک کی سزا دی جاسکتی ہے۔


ہم امید کرتے ہیں کہ آپ تمام اراکین پڑھنے اور پڑھانے کے اس عمل میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں گے اور مذکورہ بالا قواعد و ضوابط کی مکمل پاسداری کرتے ہوئےآئی ٹی درسگاہ فورم کے پلیٹ فارم سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اردو زبان میں ترویج و اشاعت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


والسلام : انتظامیہ آئی ٹی درسگاہ فورم

Top